Notifications
Clear all

گو کہ مایوسی گناہ ہے پرایسا لگتا ہے آج شاید سارہ پاکستان اس کی لپیٹ میں آ گیا ہے

6 Posts
2 Users
3 Reactions
913 Views
FreedomFighter
(@freedomfighter)
Active Member
Joined: 2 years ago
Posts: 4
Topic starter  

شدید تکلیف میں غم و غصے کی کیفیت ہے۔ پچھلے ایک سال میں جو تماشہ برپا ہوا اور ابھی بھی جاری ہے۔ اب تو گھن آنا شروع ہو گی ہے ۔ ویسے تو آپ نے اور آپ کے علاوہ بھی سمجھ بوجھ رکھنے والوں نے وردی پہنےوالوں میں ہمیشہ اونچے عہدے والے  جرنیلو اور نیچے کے آفسر میں لکیر کھیچے رکھی ہے۔ مگر کہنے دیں کہ۔۔  اس ادارے میں بھی اب شاید آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے ۔ آپ کے پاس کیا جواب ہو گا اتنی پکر دھکر جو ہو رہی ہے وہ کیسے ممکن ہے کیا جرنیل ویگو ڈالے لے کر پہنچتے ہیں؟ یقینا نہیں۔۔۔  سپاہی ، جوان، آفیسر، میجر، کرنل، بریگیڈیر سب کے سب شامل ہیں۔ ائی۔ایس۔ائی میں کیا جرنیل اور بریگیڈیر بیٹھ کر بقول اپ کے   ہزاروں لوگوں کی کالز کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ اس کام کہ کون سر انجام دے رہا ہو گا۔  یقینا جونئیر سٹاف۔

ہمارے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ جو بات چیت ہوتی ہے اس میں برملا ہم جن جزبات کا اظہار کرتے ہیں وہ بچے بھی سنتے ہیں۔ ۵ سال کی عمر میں میرے بیٹے نے فوجی بنے کی خواہش کی تھی میں بڑے مان سے راجہ بازار سے اس کے لیے وردی  لایا تھا۔ اب وہی وردی  انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی کے لیے رکھی ہوی تھی۔ ایک دن انٹرنیٹ پر ان لا ئن  پانچویں سالگرہ کی پکچرز دیکھتے ہوے سوال کیا۔ بابا کیا اب چھوٹے بھائی کو بھی فوجی وردی پہنایں گے؟ انہوں نے تو پاکستان کااصل بیڑہ غرک کیا ہے نہ؟

میرا جواب بلا جھجک تھا بلکل نہیں بیٹا۔ ہمیں تو اب ان محازوں پر لڑنے کی ضرورت رہی ہی نہیں ہیے۔ اور شاید نہ ہی کبھی تھی۔ آج ۲۵سالہ کامیاب کیریر گزارنے کے بعد احساس ہو رہا ہے کے وطن میں رکنے اور ہییں رہ کر کمانے کا غلط خواب دیکھا تھا۔ کیا حاصل ہوا؟، بچوں کا کوی مستقبل نہیں دکھ رہا۔ 

دکھ اور افسوس ہے اپنے پاکستانیںوں پربھی۔ ایک مردہ جسم کی مانند ہیں۔ بلکہ کچھ عرصہ پہلے آپ نے ایک ری ٹوئیٹ کی تھی جس میں پڑوسی ملک کے بی جے پی کا برہمن زات کا ایک شخص ایک شودر ذات کے پچے پر پیشاب کر رہا تھا۔ وہ بچا آرام سے بیٹھا تھا بس اپنا چہرے کا رخ تب تبدیل کیا تھا جب پیشاب کان میں گیا۔ کیا ہمیں بھی  صرف کان ، ناک یا منہ میں پیشاب جانے پر  اعتراز ہو گا؟ غور کریں تو ہم بھی تو ویسے ہی اسی جگہ بیٹھے ہوے ہیں۔ 

میری بات سے شاید کچھ لوگ اختلاف کریں۔ پر یقین مانیں بے حد کرب میں لکھا ہے۔ کاش  میری قوم متحد ہو جاے کاش آپ ہی انکو احساس دلا دیں کیں چہرے کا رخ پھیرنے سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔   


This topic was modified 2 years ago by FreedomFighter

   
Quote
SilentWarrior
(@silentwarrior)
Active Member
Joined: 2 years ago
Posts: 14
 

میرے دوست، ایسا نہیں ہے۔ جو بگاڑ ایک عرصے پر مُحیط ہو اُسکو ٹھیک ہو نے میں وقت بھی لگتا ہے اور جن کی گردن سکنجے میں آرہی ہو وُہ مزاحمت بھی آخر تک ترتے ہیں۔



   
ReplyQuote
SilentWarrior
(@silentwarrior)
Active Member
Joined: 2 years ago
Posts: 14
 

 معزرت خواہ ہوں کہ کُچھ ٹائپنگ میں غلطی رہی ہے۔

دوسری بات یہ ہے کہ فوج کا ڈسپلن کہ جو حُکم دیا جاۓ آسکو پورا کریں، سوال یا بحث کی اجازت نہیں ہوتی (جوکہ ہونی چاہیۓ)۔ سن 2002 یا 2003  کی بات ہے کہ ایک دوست جو کہ آرمی سے ریٹائر ہوکر اب امریکہ میں مقیم ہیں، اُنسے ایک کام کیلۓ جی ایچ کیو جانا ہُوا تو میرے والد مرحوم کے ایک بہت قریبی دوست کرنل کے عُہدے پر جی ایچ کیو میں تعینات تھے ! میرے دوست اُس وقت میجر کے عُہدے پر تھے(کرنل کے عُہدےسے ریٹائر ہوۓ) اس نے مجھے بتاۓ بغیر اآن کرنل صاحب کو فون کردیا کہ آپکا بھتیجہ آیا ہے۔ تو وُہ بھی وہیں آگۓ، گفتگو جاری تھی کہ ایک بریگیڈئر صاحب جو کہ میرے انکل کے ساتھ کاکول سے پاس آؤٹ ہوۓ تھے اُنکی نظر ہم پر پڑی تو وُہ بھی اندر آگۓ اوروُہ مجھ سے بھی والد صاحب کی وجہ سے آشنائی رکھتے تھے۔ چاۓ پیتے ہوۓ اُن 1 سٹار صاحب نے انکل کو کہا کہ کُچھ کارکردگی دکھاؤ سب کو بتاتے ہوۓ عجیب لگتا ہے کہ میرے بیج فیلو ہوکر ابھی کرنل پروموٹ ہوۓ ہو ! انکل ہنس کر بولے کہ دوستانہ جواب دوں یا پروٹوکول والا؟ 

بریگیڈئر صاحب نے کہا کہ دوستوں والا ! تو غلام محمد(میرے انکل) کہنے لگے کہ فوج میں 2 طرح کے لوگ آتے ہیں، ایک وُہ جو سوچ کر بھرتی ہوتے ہیں کہ نوکری دھڑلے سے کرنی ہے، نہ خود غلط کام کرنا ہے اور نہ کسی کو کرنے دینا ہے۔ دوسرے وُہ آتے ہیں جو سوچ کر نکلتے ہیں کہ افسر کی گُڈ بُک میں رہنا ہے، اے سی آر اچھی رکھنی ہے اور جلد ترقی لینی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پہلے والے عام طور پر کیپٹن یا میجر رینک لیکر گھر چلے جاتے ہیں جبکہ دوسرے والے 1 سٹار یا 2 سٹار یا اس سے بھی آگے جاتے ہیں اور ان میں ایک بڑا فرق ہوتا ہے ! پہلے والے جو ہوتے ہیں اُنکی آگے سے زپ کُھلی ہوتی ہے جبکہ دوسرے والوں کی پینٹ پیچھے سے نیچے ہوتی ہے 



   
ReplyQuote
SilentWarrior
(@silentwarrior)
Active Member
Joined: 2 years ago
Posts: 14
 

مزید تفصیلی بات بعد میں شامل کرتا ہوں، کُچھ کام کیوجہ سے جانا پے۔ شکریہ



   
ReplyQuote
SilentWarrior
(@silentwarrior)
Active Member
Joined: 2 years ago
Posts: 14
 

Here is an image of So called propaganda by NOORA League PMLN.

1691610546-1-Cipher-USA-12.jpg


   
ReplyQuote
FreedomFighter
(@freedomfighter)
Active Member
Joined: 2 years ago
Posts: 4
Topic starter  

Posted by: @silentwarrior

Here is an image of So called propaganda by NOORA League PMLN.

How can we attach images in our posts. @Ishmish also asking

 



   
ReplyQuote
Share: